خصوصی افراد ہماری توجہ کے مستحق ہیں انکی خدمت کو ترجیح سمجھتا ہوں،ڈپٹی کمشنر

بدھ 27 مارچ 2024 16:11

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت جنڈانوالہ کے ایک ہاتھ سے محروم شخص محمد انور کو تین ماہ کیلئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں عارضی طور پر بھرتی کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے تین ماہ مکمل ہونے پر محمد انور کو تین ماہ کی تنخواہ 96000 روپے کا چیک پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد ہماری توجہ کے مستحق ہیں انکی خدمت کو ترجیح سمجھتا ہوں۔اس موقع پر خصوصی شخص محمد انور نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کو دعائیں دیتے ہوئے بھکر کا مسیحا قرار دیا ۔\378

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں