800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

بدھ 17 اپریل 2024 20:40

800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈی پی او بھکر محمد نوید کی نگرانی میں بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سختی سے چیکنگ کا عمل جاری ہے. انچارج چیک پوسٹ داجل ایس آئی زعیم مہدی بھڈوال معہ فرزند Asi نے KPK سے صوبہ پنجاب کیطرف ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

سمگل شدہ ایرانی ڈیزل ٹرک میں لگا اضافی ٹینک جو پیمائش کرنے پر بمقدار 800 لٹر برامد ھوا۔ جسکو قبضہ میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ۔ڈی پی او بھکر کا کہنا ھے کہ سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا نان کسٹم سامان و سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،مزید سیکورٹی کے پیش نظر چیک پوسٹ داجل و پتن ھاۓ پر پولیس نے چیکنگ کے سسٹم کو مربوط کیا ہوا ہے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جارہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں