ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 93 بھکر، ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا

پیر 8 اپریل 2024 22:06

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 93 بھکر V مورخہ 21-4-2024 کیلئے سیاسی جماعتوں انتخابی امیدواروں اور الیکشن ایجنٹوں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد بلال اقبال ، مانیٹرنگ آفیسرز سید اسد عمران ، محمد رمضان اعوان اور الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں اور انکے نمائندوں نے شرکت کی۔

تمام سیاسی جماعتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ کسی قسم کے ہتھیار اور آتشی اسلحہ کو لے جانے یا انکی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی۔پولنگ بند ہونے کےبعد رات 12 بجے سے 48 گھنٹے قبل کے عرصہ میں کسی قسم کا جلسہ جلوس نکالنے یا شرکت کرنے پر پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

کوئ سیاسی جماعت پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں سرکاری خزانے سے تشییری مہم نہیں کرے گی۔پینا فلیکس پر مکمل پابندی ہوگی پوسٹر 18××23 انچ، پمفلٹس 9×6 انچ اور 3×9 فٹ کے بینرز بنانے کی اجازت ہوگی۔

کسی سرکاری ملازم کی تصویر تشہیری مواد پر پرنٹ نہیں کروائ جائے گی۔ سیاسی جماعتیں اور امیدوار ان مختص جگہ پر عوامی جلسے اور اجتماعات منعقد کریں گے جو ضلعی اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے متعلقہ امیدواران کے ساتھ باہمی مشاورت سے پہلے طے کئے جائیں گے۔کار ریلیوں کی اجازت نہیں ہوگی تاہم مختص جگہوں پر کارنر میٹنگ منعقد کرنے کی اجازت ہوگی۔فروارانہ فرقہ بندی گروہ بندی اور لسانی بنیاد پر تقریروں سے اجتناب کریں گے۔سیاسی جماعتیں امیدوار پولنگ والے دن دیہی علاقوں میں پولنگ اسٹیشن سے 400 میٹر کے فاصلے پر اور گنجان آبادی شہری علاقوں میں 100 میٹر کے فاصلے پر اپنے کیمپ لگا سکیں گے۔\378

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں