یونیورسٹی کے تمام ملازمین بشمول ٹیچنگ و نان ٹیچنگ کے ماہ جولائی اور اسکے بعد کی تنخواہیں یو نیورسٹی ادا کرے گی،

بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ

ہفتہ 3 اگست 2019 20:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2019ء) بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے اعلا میہ کے مطابق یونیورسٹی کے تمام ملازمین بشمول ٹیچنگ و نان ٹیچنگ کے ماہ جولائی اور اسکے بعد کی تنخواہیں یو نیورسٹی ادا کرے گی اس ضمن میں فنانشل رولز اور قوانین کے تحت تمام تر لوازمات پوری کرنے کے بعد فنڈز تمام ملازمین کے متعلقہ بینکوں کو منتقل کرنے کے انتظا مات مکمل کر لئے گئے ھیں۔

(جاری ہے)

تنخواہیں سوموار تا منگل تمام ملازمین کے ذاتی بینک اکا نٹس میں منتقل ہوجائیں گی تیکنیکی بنیادوں پر اور فنانس ڈپارٹمنٹ سے بجٹ رقم کی تاخیر سے منتقلی کی وجہ سے پہلی تنخواہ کی ادائیگی میں تین چار یوم کی تاخیر پر یونیورسٹی انتظامیہ معذرت خوا ہے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکے بعد ملاز مین کو تنخواہ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو با قاعدگی سے ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں