آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کچھی اور اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر سے ملاقات

منگل 21 مئی 2024 21:05

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کچھی(ر)عبدالستار مینگل اور اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد سے ملاقات نادرا دفتر کی منتقلی اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز ایکشن کمیٹی میں شامل پیپلز پارٹی جمعیت علمائے اسلام نیشنل پارٹی جاموٹ یوتھ کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی عاصم کرد گیلو پینل رند پینل کے رہنماؤں پر مشتمل وفد کی ایشیا کے گرم ترین شہر ڈھاڈر کے نادرا دفتر کی شہر سے بے وجہ منتقلی کے خلاف مشترکہ جدو جہد کے زریعے انسانی مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف فورمز پر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہے اس حوالے سے منگل کے روز ایڈشنل ڈپٹی کمشنر کچھی عبد السّتار مینگل اور اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد سے تفصیلی ملاقات کی اور انہیں نادرا دفتر کی منتقلی سے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات اور اس منتقلی کے پس پردہ حقائق سے آگاہ کیا آ ل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے وفد نے موقف اختیار کیا کہ نادرا کے اس فیصلے میں شہریوں عوام کے منتخب نمائندوں سیاسی جماعتوں اور بلدیاتی چئیرمینوں کو اندھیرے میں رکھ کر اپنے مفاد کی خاطر انفرادی طور پر کسی کو شامل کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ غیر منصفانہ طریقے جان بوجھ کر عوام اور بزرگوں خواتین کو عذاب میں مبتلا کرنے کا سوچا جو کہ یہاں کے غریب عوام کے لیے کسی طرح مناسب نہیں دونوں انتظامی افسران نے وفد کے مسائل کو بڑی ہمدردی اور غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کو ڈپٹی کمشنر کچھی کی سرکردگی میں نادرا آ فیسر اور ان کے اعلیٰ حکام تک لا کر خوش اسلوبی سے ان مسائل کو حل کریں گے کیونکہ ہمیں احساس ہے کہ اس مقام پر عوام کے لیے کوئی سہولت اور خاطر خواہ انتظام نہیں ہے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں