ڈھاڈر پریس کلب کے انتخابات مکمل کہنہ مشق سینئر صحافی عبدالفتاح بنگلزئی بلا مقابلہ صدر منتخب

اتوار 28 اپریل 2024 14:15

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) ڈھاڈر پریس کلب کے انتخابات مکمل سینئر کہنہ مشق صحافی عبدالفتاح بنگلزئی صدر منتخب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھی بار کونسل کے صدر ایڈوکیٹ محمد اقبال گولہ کی زیر نگرانی ڈھاڈر پریس کلب کے انتخابات مکمل عبدالفتاح بنگلزئی بلا مقابلہ صدر منتخب جبکہ دیگر کابینہ میں جنرل سیکرٹری کیلئے تین امیدوار میدان میں اترے جن میں حاجی رئیس نوروز کامیاب قرار پائے پریس کلب کی دیگر کابینہ باہمی اتفاق رائے سے تشکیل دے دی گئی جن میں نائب صدر کیلئے محمد عارف بنگلزئی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالحئی گولہ،فنانس سیکرٹری غلام فاروق جتوئی ،انفارمیشن سیکرٹری شیر محمد رند، آفس سیکرٹری وڈیرہ مقبول احمد کھوسہ،سرپرست اعلی نصیراحمد منتخب ہوئے جبکہ ممبران میں سمیع جلبانی،مہراللہ مستوئی، نادر علی ابڑو،عرفان بدوزئی شامل ہیں نو منتخب صدر عبدالفتاح بنگلزئی نے پریس کلب کی نو منتخب کابینہ سے خطاب میں کہا کہ صحافت مقدس پیشہ ہے ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں نے نامساعد حالات در پیش مسائل کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت علاقائی مسائل کو اجاگر کیا اور غیر جانبدرانہ طرز صحافت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے یہ سلسلہ اب بھی جاری رکھے گے صحافیوں کے مسائل کیلئے مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں