مخالفین کی بھول ہے کہ وہ ہمارے سیاسی رفقاء بلدیاتی نمائندوں کارکنوں کو زیر عتاب لائیں گے ، سردارزدہ میر بیبرگ رند

پیر 8 اپریل 2024 19:36

بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) سٹرکٹ چئیرمین کچھی سردارزادہ میر بیبرگ خان رند نے چاکر ماڑی نغاری میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ایم پی اے کچھی کی ایماء پر ضلعی انتظامیہ کچھی ہمارے سیاسی رفقاء کے خلاف منفی حربے استعمال کرکے انکو سیاسی وفاداری تبدیل کرانے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے ہمارے پینل کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو مختلف طریقوں سے حراساں اور کارکنوں کو بھی مختلف حیلے بہانوں سے انتظامیہ کے ذریعے تنگ کرنا معمول بنتا جارہا ہے مگر یہ ہمارے مخالفین کی بھول ہے کہ وہ ہمارے سیاسی رفقائ بلدیاتی نمائندوں کارکنوں کو زیر عتاب لائیں گے اس موقع پر ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین محمد اقبال سولنگی، میر نصر اللہ جتوئی سمیت دیگر موجود تھے ڈسٹرکٹ چئیرمین کچھی سردارزادہ میر بیبرگ خان رند نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کچھی علاقے میں قیام امن میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے جب سے جعلی ایم پی اے کو کچھی پر مسلط کیا گیا ہے تب سے ضلع میں بدامنی ڈکیتی چوری کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں عوام کی جان و مال محفوظ نہیں قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ کچھی کی کوششیں صفر نظر آتی ہیں ضلعی انتظامیہ کچھی جعلی ایم پی اے کی ایمائ پر ڈاکوؤں چوروں کی سرپرستی کررہی ہے جس سے شریف النفس شہریوں کا جینا محال ہے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اپنی توانائیاں ضلع میں بڑھتی ہوئی بدامنی کو کنٹرول کرنے میں سرف کریں انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک یوسی چیئرمین کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا جس میں براہ راست ضلعی انتظامیہ کچھی کے ایک ایس ایچ او شامل ہیں جوکہ سرکار کے ملازم کم جعلی ایم پی اے کے ملازم زیادہ لگتے ہیں ہم ان پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ رند پینل کے خلاف انتقامی کارروائیوں جعلی ایف آئی آرز کے اندراج دھونس دھمکیوں سے ہمیں عوامی خدمت سے نہیں روکا جاسکتا ہم پہلے بھی عوام کی خدمت کررہے تھے اب بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ہمارے پینل کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند نہیں ہوا تو عید کے بعد ضلع کچھی میں عوامی تحریک احتجاج روڈ بلاک اور صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کرینگے جسکی تمام تر ذمہ داری جعلی ایم پی اے کچھی اور ضلعی انتظامیہ کچھی پر عائد ہوگی۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں