بونیر میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام سالانہ کھیلوں کے مقابلے شروع

بدھ 25 اکتوبر 2017 15:14

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2017ء) بونیر میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمامسالانہ کھیلوں کے مقابلے شروع۔جس میں ضلع بھر کے درجنوں سکولز کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔سینٹیئنل ماڈل سکول ڈگر میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ہائی اور ہائیر سکولوں کے درمیان سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا رنگا رنگ افتتاح ہوگیا ہے۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی نائب ناظم یوسف علی خان تھے۔

اس موقع پر ایک تقریب زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بخت زادہ منعقد ہوا۔جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی نائب ناظم یوسف علی خان،ڈی ای او بخت زادہ،لیاقت حسین اور گل رحمن نے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سرگرمیاں باقاعدہ تعلیم کا حصہ ہے۔اور پاکستان بھر کے تمام کھیلوں میں کھلاڑی سکولوں اور کالجوں سے ہی نکل آتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بونیر کے ہزاروں طلباء کیلئے یہ ایک پلیٹ فارم ہے۔کہ اپنے صلاحیتوں کو اجاگر کریں۔تاکہ یہاں کے طلباء میں محنت کی شوق پیدا ہوسکیںاور مقابلے کے میدان میں وہ آگے جانے کیلئے کوششیں تیز کریں ۔کیونکہ جن قوموں کے کھیلوں کی میدانیں آباد ہوتی ہے وہاں کے ہسپتالیں ویران ہوتے ہیں۔اور بونیر کے طلباء میں نصابی اور ہم نصابی دونوں سرگرمیوں کے حوالے سے کافی زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

مگر ان کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔محکمہ تعلیم کے طلباء کیلئے اس اقدام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔اور اس طرح کے مقابلوں کا ہمارا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ مختلف سکولوں کے طلباء آپس میں کھیل کر ان کی ایک دوسرے سے محبت اور بھائی چارا بڑھ جائیں۔اور ان کھیلوں میں جو بھی ضلعی سطح پر ٹاپ آئی وہ اس کے بعد ریجنل سطح اور اس کے بعد صوبائی سطح کے مقابلوں میں شریک ہونگے۔

اور ہمیں امید ہے کہ انشاء اللہ بونیر کے کھلاڑی مختلف کھیلوں میں دلچسپی سے کھیل کر صوبائی سطح پر جائیں گے اور بونیر کا نام صوبے میں روشن کریں گے۔ پروگرام میں مختلف سکولوں کے طلباء نے ملی نغمے،ترانے،اور خاکے پیش کئے۔جس سے پروگرام اور بھی چار چاند لگ گیا۔کھیلوں کے رنگا رنگ یہ تقریبات دو ہفتوں تک جاری رہیگی۔افتتاح کے موقع پر پی ای ٹی اور ڈی پی ای جبکہ پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کے ٹیموں کے مابین رسہ کشی کے مقابلے ہوئے ۔جس میں ہیڈ ماسٹرز اور ڈی پی ای نے کامیابی حاصل کی۔آخر میں مہمان خصوصی نائب ناظم یوسف علی خان نے ونر ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافیاں دئے۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں