ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود

ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور اسے مسائل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے ،ہاکی فیڈریشن کے مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے ، چیئر مین وزیر اعظم یوتھ پروگرام

منگل 30 اپریل 2024 22:44

ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ہاکی کی بہتری کے لیے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ہیں ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور اسے مسائل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے ،ہاکی فیڈریشن کے مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے ۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اذلان کپ کیلئے جو دو کیمپ الگ الگ لگائے گئے اس پر وزیراعظم شہباز شریف کو کافی تجسس تھااس معاملے کے لئے ایک کمیٹی بنائی ہے تاکہ بات جیت کے ذریعے مسئلہ حل کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ کھلاڑیوں کے پاس دن کم تھے تاہم امید ہے یہ اچھا کھیلیں گے ان کھلاڑیوں کا نیشنل کیمپ کے تحت ہو جانا اچھا اور اہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت ہمیشہ کھیلوں کو سپورٹ کیا۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ ہاکی کی بہتری کے لیے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ہیں ہاکی فیڈریشن ک مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور اسے مسائل کا سامنا نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی پرجوش ہیں اور انشاء اللہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،کھیلوں میں کامیابی سے ہی قوموں کا مورال بلند ہوتا ہے،خوشی ہے قومی ہاکی ٹیم کی سلیکشن کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پایا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور تمام اسٹیک ہولڈر اس میں مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کھیلوں کو فروغ دینا ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ،ملک کے تمام میدانوں کو کھلاڑیوں سے بھرا دیکھنا چاہتے ہیں ،جلد ہی ہم پاکستان اسپورٹس انڈومنٹ فنڈز آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ انڈومنٹ فنڈ میں پانچ ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں