بونیر‘ چناڑ میں مقبرہ کی تقسیم کے وقت فریقین کا آپس میں جھگڑا،باپ زخمی‘ دو بیٹے جاں بحق

اتوار 10 اکتوبر 2021 13:20

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2021ء) چناڑ میں مقبرہ کی تقسیم کے وقت فریقین کا آپس میں جھگڑا،باپ زخمی‘ دو بیٹے جاں بحق کل پانچ افراد زخمی،سواڑی پولیس اسٹیشن کیمطابق سٹی تھانہ سواڑئی کے حدود میں واقع موضوع چناڑ میں دو فریقین کا مبینہ طور پر مقبرہ کی تقسیم کے موقع پر آپس میں جھگڑا ہوا،پولیس ذرائع کیمطابق جھگڑے میں فریق اول ارزامند کے دو بیٹے عبدا لرحمن اور سید رحمن جاں بحق جبکہ ارزومند زخمی ہے اور فریق دوئم سے عمر خان،امتیاز ،زاہد اور انعام بھی زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ جھگڑا میں فائیرنگ کیساتھ ساتھ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر چاقو کے وار بھی کئے ہیں۔پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جھگڑا مقبرے کی تقسیم کے وقت ہوا ہے دونوں فریقین آپس میں رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔اور کچھ عرصہ قبر مقبرے کیلئے زمین خریدی تھی،اس کی تقسیم کے دوران یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں