بونیر، خیبر پبلک سکول اینڈ کالج جوڑ میں جشن آزادی پاکستان جوش وجذبے سے منایا گیا

پر وقار تقریب میں طلباء،سٹاف اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت

پیر 14 اگست 2017 16:01

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) خیبر پبلک سکول اینڈ کالج جوڑ میں بھی جشن آزادی پاکستان جوش وجذبے سے منایا گیا۔اس سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھاجس میں سکول طلباء،سٹاف اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں سکول طلباء نے ملی نغمے،ٹیبلو،خاکے اور تقاریر پیش کر کے محفل کو چار چاند لگا دئیے۔

سکول پرنسپل محمد خالق نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے ۔آزادی کی قدر کرنی چاہئیے۔ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیکر ہمارے لئے اس ملک کو آزاد کیا۔ملک دشمن عناصر پاکستان کی سالمیت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔مگر پاکستانی جوانوں میں ٹیلنٹ موجود ہے۔اور وہ اس ملک کی دفاع اچھی طریقے سے جانتے ہیں۔بونیر کے جوانوں میں ٹیلنٹ موجود ہے۔

(جاری ہے)

مگر اس ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا۔اور اپنے بچو ں کے تعلیم وتربیت پر ہمیں خصوصی توجہ دینی چاہئیے تاکہ یہ بچے خوب تعلیم حاصل کر کے ملک وقوم کا نام روش کرسکیں۔انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوز کریں تاکہ آنے والے وقت میں ہر درپیش چیلینجز کا سامنا کر سکیں۔اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ پاکستان قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کا پاکستان بن جائیگا۔تقریب میں معززین علاقہ میں قریب الرحمن ایڈوکیٹ،اورنگزیب،محمد رحیم تورنانا،عارف اور دیگر نے شرکت کی اور خیبر سکول کے جشن آزادی کیلئے اس کاوش کو سراہا۔سکول پرنسپل نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں ملک کی سالمیت اور بقاء کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں