ہیڈ اسلام ورکس پر پانی کا بہاؤ 42ہزار کیوسک ہے ،ڈی سی وہاڑی

بدھ 12 جولائی 2023 18:40

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2023ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ دریائے ستلج ضلع وہاڑی میں معمول کے مطابق بہہ رہا ہےاس وقت ہیڈ اسلام پر پانی کا بہاؤ 42 ہزار کیوسک ہے ضلع کے دونوں ہیڈ ورکس ہیڈ اسلام اور میلسی سائیفن کی مسلسل نگرانی جاری ہے صوبائی فلڈ کنٹرول روم سے بھی رابطہ ہے ہیڈ اسلام پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورت میں چار لاکھ کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش ہے میلسی سائیفن پر تین لاکھ کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش ہے ضلع میں سیلاب کی صورت میں 12 فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہوں گے جن کی تیاری مکمل ہے سیلاب کی صورت میں لوگوں کے انخلاء کا پورا میکنزم تیار ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دریائے ستلج پر سیلاب کی ممکنہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد "اے پی پی" سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثر ہونے کی صورت میں انسانوں اور جانوروں کے لیے خوراک اور چارے کا انتظام علاج معالجہ کے لیے محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کے کیمپ دن رات کام کریں گے پولیس حفاظتی فرائض انجام دے گی۔ ڈپٹی کمشنر دفتر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے کسی ہنگامی صورتحال میں کنٹرول روم میں 1718 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں