بونیر میں سالانہ سکول سپورٹس میلے کا آغاز

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 13:18

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2018ء) محکمہ تعلیم کے زیراہتمام ضلع بھرکے سرکاری و پرائیویٹ ہائی ہائیرسکینڈری سکولز کے مابین سالانہ سپورٹس میلہ شروع ہو گیا۔مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی شیراکبرخان اور ڈی ای او بخت زادہ خان نے کبوتر اڑا کر میلے کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

سپورٹس گالا کا مقصد سکولوں کے طلباء کے مخفی صلاحیتوں کو اجاگرکرناہے،پرنسپلز ،ہیڈماسٹرز ،اساتذ ہ اور طلباء مشترکہ دلچسپی لیکر سپورٹس مقابلے پرامن طریقے سے منعقدکریں ،سپور ٹس گالامیں ادبی مقابلوں کے ساتھ ساتھ میجرز،مائنرز گیمز اور اتھلیٹکس مقابلے بھی شامل ہیں ،سالانہ سپورٹس میلہ 20نومبر تک جاری رہے گا ۔

جنرل سیکرٹری پرنسپل گل رحمان ،ایم این اے شیراکبرخان ،ڈی ای او بخت زادہ خا ن کا افتتاحی تقریب سے خطاب ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایم این اے شیراکبرخان ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بخت زادہ خان ،ٹورنامنٹ کے جنرل سیکرٹری پرنسپل گل رحمان نے کہاکہ کھیل کود انسانی جسم کیلئے بہت ضروری ہے ،انسان ہرحال میں خوش رہناچاہتاہے اس خوشی کو حاصل کرنے کیلئے جسمانی تندرستی ضروری ہے۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں