بونیر ‘یوسی شلبانڈئی امنور میں اسپورٹس گرائونڈ کا افتتاح کردیاگیا

سپورٹس گراونڈ میں تمام حائل رکاوٹیں دور کی جاچکیں ،متعلقہ محکموں کو تعمیراتی کام وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،سید سالار جہان باچا

جمعہ 1 اپریل 2022 23:42

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2022ء) ممبر صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈاک سید فخر جہان باچا کے ترقیاتی فنڈ سے یوسی شلبانڈئی امنور میں سپورٹس گرائونڈ کا افتتاح کردیاگیا،اس افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم سید سلار جہان باچا تھے،اس موقع پر ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے مہمان خصوصی سید سالار جہان باچا،ضلعی زکواة چئیرمین بحراد خان،اور وی سی چئیرمین محمد رسول لالاجی نے خطاب کیا،سید سالار جہان باچا نے کہا کہ اسپورٹس گراونڈ میں تمام حائل رکاوٹیں دور کی جاچکی ہیں متعلقہ محکموں کو ہدایت بھی کی ہے کہ تعمیراتی کام کو وقت مقررہ میں مکمل کیا جائے،تاکہ نوجوانان اپنی جسمانی سرگرمیاں ایک پر امن اور آرام دہ ماحول میں جاری رکھ سکیں،انہوں نے کہا کہ وعدوں سے تکمیل تک کا سفر کامیابی سے جاری ہے ،ہم نے جو وعدے عوام سے کئے تھے بتدریج پورے کررہے ہیں،اس سے قبل لوگوں نے عوام کی آنکھوں میں تھول جھونکی ہے اور کسی نے بھی نوجوانوں کی فلاح وبہود اور سرگرمیوں کیلئے اقدامات نہیں اُٹھائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں