بونیر میں دوسرے روز بھی بارش اور پہاڑی سلسلہ میں برف باری کا سلسلہ جاری رہا

پیر 2 مارچ 2015 14:00

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) بونیر میں دوسرے روز بھی بارش اور پہاڑی سلسلہ میں برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ جبکہ ندی نالیوں میں شدید طغیانی کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی اہم رابطہ سڑکوں پر تغیانی کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی کئی مسافر بھی پھنس گئیں ۔

تفسیلات کیمطابق بونیر میں شروع ہونے والی بارشوں کا نیا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہا۔جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اور ندی نالیوں میں طغیانی کے باعث عوام کو سخت مشکلات درپیش تھے۔ کئی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوکل لوگوں اور مسافروں کو بھی سخت ازیت کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ جوڑ سے پیر بابا جانے والے روڈ پر جوڑ بازار کے وسط میں فرش پر شدید طغیانی کے باعث پیدل سفر کرنے والوں کی مشکلات اور ازیت قابل دید تھا۔

یہ فرش تو بنایا گیا ہے۔ مگر بارش کے وقت پانی اس کے اوپر سے گزرتی ہے جس کی وجہ سے پیدل سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ یہاں کے باسیوں نے ضلعی انتظامیہ اور حلقے کے ممبر سے یہاں پر پیدل لوگوں کیلئے الگ بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکے۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں