بونیر ،بارش کے باعث ندی نالیوں میں طغیانی آگئی ،رابطہ سڑکیں بند، عوام کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 1 اگست 2015 15:18

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) بونیر میں بارش کے باعث ندی نالیوں میں طغیانی آگئی جس سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں،بونیر اور سوات کو ملانیوالا مین شاہراہ کڑاکڑ میں سلائیڈنگ سے دونوں اضلاع کا ایک دوسرے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا،سیلابی پانی کئی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بونیر میں مون سون بارشوں کے شدت اختیار کرنے سے جوڑ بازار کے وسط سے گزرنیوالے برساتی نالے میں شدید طغیانی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، سیلابی پانی کئی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہوگیا ہے جس سے سامان خراب ہوگیا ہے ۔سوات اور بونیر کو ملانے والا مین شاہراہ پر کڑاکڑ کے مقام پر سلائیڈنگ کے باعث دونوں اضلاع کا ایک دوسرے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں