زرعی ترقیاتی بنک کسانوں کی خوشحالی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے، چوہدری منیر عابد

بدھ 26 ستمبر 2018 23:34

بوریوالا۔ 26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) زرعی ترقیاتی بنک حکومت کے ویژن کے مطابق ملک میں زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے مربوط پروگرام پر عمل پیرا ہے، زرعی ترقیاتی بنک کاشتکاروں کو آسان اقساط پر ٹریکٹرز ،ٹیوب ویل ، کھاد بیج اور زرعی آلات کی خریداری کیلئے قرضے فراہم کرنے کے علاوہ جدید بنکاری کی تمام سہولیات مہیا کر رہا ہے،رواں مالی سال کے دوران 9ارب روپے کے قرضہ جات کاشتکاروں کو مہیا کئے گئے ہیں ،ان خیالات کا اظہار زونل چیف زرعی ترقیاتی بنک وہاڑی زون چوہدری منیر عابد نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ جاری ہونے والے زرعی قرضہ جات کی ریکوری کے سلسلہ میں بھی عملہ تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور اب تک 90فیصد ریکوری کا ٹارگٹ پورا کر لیا گیا ہے تا ہم قرضہ حاصل کرنیوالے ڈیفالٹر ز کیخلاف بینک کے قوانین کے تحت فصل قرقی کا پراسس بھی جاری ہے، چوہدری منیر عابد نے بتایا کہ زرعی ترقیاتی بنک کسانوں کی خوشحالی اور عام صارفین کی سہولت کیلئے کمرشل بنکوں کی طرز پر ڈیپازٹ سکیمیں بھی چلا رہا ہے ، علاوہ ازیں لاکرز اور آن لائن بنکنگ بھی کامیابی سے جاری ہے ،مزید بر آں کاشتکاروں کو قرضہ جات کی منظوری کے بعد کریڈٹ کارڈ بھی دیے جا رہے ہیں، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہاڑی زون میں زرعی بنک کی 18برانچز کام کر رہی ہیں جبکہ جلہ جیم میلسی میں دیہات کی سطح پر بھی نئی برانچ کا 28ستمبر کو افتتاح کیا جارہا ہے جبکہ ضلع خانیوال میں کچا کھوہ جہانیاں ،ٹھٹہ ،صادق آباد میں بھی اگلے مالی سال کے دوران زرعی ترقیاتی بنک کی نئی برانچیں فنکشنل ہو جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں