بورے والا،پنجاب کالج کینال کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں کیش اور دیگر انعامات تقسیم،ملی نغموں میں طلباء و طالبات کی زبردست پروفارمنس، پنجاب کالج کینال کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:13

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) پنجاب کالج کینال کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات، پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں کیش اور دیگر انعامات تقسیم،ملی نغموں میں طلباء و طالبات کی زبردست پروفارمنس، پنجاب کالج کینال کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویڑن پروفیسر احمر روف بھٹی تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں ممتاز ماہر تعلیم ڈائریکٹر مریم گرلز کالج پروفیسر جاوید اقبال، (ر)ڈپٹی ڈائیریکٹر کالجز پروفیسر رانا محمد صفدر،پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم بھٹی،چئیرمین بورے والا میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر حفیظ میاں، پروفیسر سید محمد اظہر شاہ تھے تقریب میں ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر، پرنسپل پنجاب کالج وہاڑی پروفیسر خالد محمود مرزا، پرنسپل پنجاب کالج بورے والاایاز مشتاق، وائس پرنسپلز پروفیسر محمد شفیق،مس سبین رفیق، کنوینئر سول سوسائٹی نیٹ ورک عبدالروف چوہدری،سینئر صحافی اصغر علی جاوید(کامریڈ), صدر پریس کلب چوہدری اصغر جاوید اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں تقریب میں بورڈ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں کیش پرائز اور شیلڈز تقسیم کی گئیں تقرہب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویڑن پروفیسر احمر روف بھٹی نے کہا کہ جو تعلیمی ادارے جدید تعلیم کے فروغ اور بچوں کی صحیح خطوط پر تعلیم و تربیت کرتے ہیں وہ قابل ستائش ہیں پنجاب کالج نے نجی شعبہ میں نئی نسل کو جدید اعلی تعلیم کے حصول کے جو مواقع فراہم کئے ہیں انکے دورس نتائج برآمد ہونگے اور ملکی تعلیمی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر نے کہا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ناصرف معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائیں بلکہ طلباء و طالبات کی ہر حوالہ سے تربیت کو اولین ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی اس روایت کو برقرار رکھیں گے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں