بورے والا ،شہر میں تجاوزات مافیا نے دوبارہ پنجے گاڑ لیئے

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:20

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) شہر میں تجاوزات مافیا نے دوبارہ پنجے گاڑ لیئے، تجاوزات کے خلاف مہم اداروں کی چشم پوشی کا شکار، محکمہ ہائی وے، اور محکمہ انہار کی عدم دلچسپی ، محکمہ مال کے پٹواریوں کی جانب سے قبضہ مافیا کی نشاندہی نہ ہونے پر مہم ناکام، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات اور حکومت کی ہدایات کی روشنی میں چند ماہ قبل شہر اور گردونواح میں قبضہ مافیا اور تجاوزات مافیا کے خلاف چند ماہ قبل شروع کی جانیوالی خصوصی مہم جس تیزی سے شروع کی گئی تھی اس سے یہ لگ رہا تھا کہ قبضہ مافیا اور تجاوزات مافیا کا ممکنہ حد تک خاتمہ ہو جائیگا لیکن شہر اور دیہات میں چند مقامات پر اس مہم کی کامیابی کے بعد با اثر قبضہ مافیا اور شہر میں تجاوزات فافیا پر اس مہم کی کامیابی کے بعدبا اثر قبضہ مافیا اور شہر میں تجاوزات مافیا کے خلاف یہ مہم محکمہ ہائی وے، محکمہ انہار اور محکمہ مال کے پٹوواریوں کی مکمل چشم پوشی کی وجہ سے ناکام نظر آرہی ہے

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں