بورے والا:زمین پر قبضہ کرنے کے لئے مسلح افراد کادھاوا اہل علاقہ کی مداخلت پرجان خلاصی ہوئی

جمعہ 23 اگست 2019 21:37

بورے والا: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) زمین پر قبضہ کرنے کے لئے مسلح افراد کادھاوا اہل دیہہ کی مداخلت پر ان کی جان خلاصی ہوئی،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 435 ای بی کے رہائشی شخص محمد حسین ڈوگر نے تھانہ صدر کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اس کا 1970سے ملکیتی رقبہ ہے، اور محمد سلیمان اور محمد انور وغیرہ کے گھر کے سامنے ہے اور یہ اسے سستے داموں خریدنا چاہتے تھے لیکن اس کے انکار پر وہ اس پر قبضہ کر نا چاہتے ہیں گذشتہ دنوںمحمد سلیمان ،محمد انور نے مسلح ہوکر اپنے دیگر چار نامعلوم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ان کی زمین پر قبضہ کرنے کے لئے دھاوا بول دیا اور للکارا کہ ان کا سامان نکال کر قبضہ کرلو ان کے شور واویلا کرنے پر اہل دیہہ عمیر اصغر اور شہباز وغیرہ آگئے اور ان کی جان بخشی کروائی ،اور الزام علہیان نے ان کا سامان نکال کر وہاں پر جانور باندھ دئیے،درخواست دہندہ نے الزام لگایا ہے کہ محمد انور کا بھائی پولیس میں ملازم ہے اس لئے مقامی پولیس اپنے پیٹی بند بھائیوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے انہوں نے ڈی پی او وہاڑی سے دادرسی کا مطالبہ کیا ہی#

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں