ماڈل ٹائون پولیس نے ڈکیتی واردات کے ملزمان کو گرفتار کر لیا

بدھ 3 جون 2020 18:41

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ڈکیتی کی واردات کے چند گھنٹوں بعد ہی تھانہ ماڈل ٹائون پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سپر سٹور سے دو لاکھ روپے نقدی اور تین موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے تھے،ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹائون کی حدود وڑائچ ٹائون برلب نہر واقع المدینہ سپر سٹور پر تین نامعلوم مسلح ڈاکو داخل ہوئے دوکان کے مالک محمد رمضان کے علاوہ دوکان کے اندر موجود گاہکوں کو یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر دو لاکھ روپے نقدی اور تین موبائل فون چھین کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے تھے جسکی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کے حکم پر ایس ایچ او ماڈل ٹائون مہر محمد عباس نے شہر بھر کی ناکہ بندی کروا کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی چند ہی گھنٹوں بعد پولیس نے دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ انکا ایک ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔

پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کو متاثرہ دوکاندار کی شناخت کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر کے انکی تفتیش شروع کر دی پولیس تھانہ ماڈل ٹائون کے اس فوری ایکشن اور ملزمان کی گرفتاری پر شہری حلقوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں