ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا رمضان بازار گگو منڈی کا اچانک دورہ

عوام الناس کو فراہم کی جانے والی اشیا کا معیار ،مقدار اور قیمتوں کو چیک کیا

منگل 26 اپریل 2022 23:14

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2022ء) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے رمضان بازار گگو منڈی کا اچانک دورہ کیا اور عوام الناس کو فراہم کی جانے والی اشیا کا معیار ،مقدار اور قیمتوں کو چیک کیا انہوں نے اس موقع پر عوام کو ملنے والی سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور عوام سے رمضان بازار میں سبسڈی پر ملنے والی اشیا ئے خوردو نوش اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر عوام نے اطمنان کا اظہار کیا اور کہا کہ رمضان المبارک میں حکومتی سنسڈی سے ہمیں بھر پور ریلیف مل رہا ہے جس پر ہم حکومت ہنجاب کے شکر گزار ہیں ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ رمضان بازاروں میں عوام اشیائے خورد و نوش کی حکومتی سنسڈی سے مستفید ہو رہی ہے عوام کو رمضان بازاروں میں بہترین سپہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باقائدگی سے چیکنگ کا عمل جاری ہے رمضان بازاروں میں 10کلو گرام آ ٹے کا تھیلا 400روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے گھی مارکیٹ سے 50روپے فی کلو گرام کم قیمت پر دستیاب ہے چینی 70روپے فی کلو فروخت کی جا رہے ہے اور عوام کو رمضان بازاروں میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہی

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں