بورے والا:بار دانہ کی تقسیم اور گندم کے بلز کی ادائیگی پرکسانوں اور پاسکو کے درمیان صورتحال کشیدہ

بدھ 15 مئی 2024 22:37

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) بار دانہ کی تقسیم اور گندم کے بلز کی ادائیگی پرکسانوں اور پاسکو کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوگئی.گندم کے بلز کے تنازعہ پر پاسکو دفتر کے عملہ اور کسانوں کے مابین تصادم، 16 افراد پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا.

(جاری ہے)

تھانہ ماڈل ٹاون میں پاسکو پرچیز انسپکٹر معین لاشاری کی طرف سے دی گئی تحریری درخواست کے مطابق پاسکو انچارج ڈلن بنگلہ سینٹر معین لاشاری دیگر عملہ کے ہمراہ زونل آفس بوریوالا میں ایک اجلاس میں موجود تھے کہ اسی دوران واجد،عرفان،راشد اپنے دیگر ایک درجن سے زائد مسلح ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے اور عملہ سے مطالبہ کیا کہ ہمیں گندم کے بلز جاری کیے جائیں.ملزمان نے بلز جاری نہ کیے جانے کی صورت میں جان سے مار دینے کی مبینہ دھمکیاں بھی دیں اور سرکاری رجسٹر اور دیگر دستاویزات لے کر موقع سے فرار ہو گئی.واقعہ کی اطلاع تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہی.جبکہ کسانوں کی جانب سے درج مقدمہ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اسکی اعلی سطحی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں