بورے والا، ڈکیتی ، چوری ، راہزنی ِ‘ 11 گروہوں کے 28 ارکان گرفتار

ہفتہ 18 مئی 2024 21:21

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی، چوری اور راہزنی جیسی وارداتوں میں ملوث11 گروہوں کے 28ارکان گرفتار کرکے 31موٹر سائیکل،سولر پلیٹین،مویشی،موبائل فون،بڑی مقدار میں منشیات اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بورے والا ظفر اقبال ڈوگر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کے ایس ایچ او مظہر فرید کی قیادت میں پولیس نے خطرناک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 31 موٹر سائیکل،71لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ، وارداتوں میں استعمال ہونے والے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 10کلو سے زائد چرس بھی برآمد کرلی جبکہ مختلف سنگین مقدمات میں ملوث 34اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا اس دوران پولیس نے قتل کی دو وارداتوں میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں بھی گرفتار کرلیا۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں