چاغی، غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 107 پاکستانی تارکین وطن لیویز حکام کے حوالے

بدھ 17 اپریل 2019 23:43

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے مزید 107 پاکستانی تارکین وطن کو ایرانی حکام نے تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد بہتر روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے، جنہیں ایران کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔. لیویز حکام نے ضروری کارروائی کے بعد زیر حراست تارکین وطن کو مزید تحقیقات کی غرض سے ایف آئی اے کے حوالے کردیا، جن کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں