ڈپٹی کمشنر چاغی کے زیر صدارت غیر سرکاری سماجی تنظیموں کا اجلاس

منگل 21 مئی 2024 22:30

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاھوانی کی صدارت تمام غیر سرکاری سماجی تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ترقی فاؤنڈیشن ایم وائی آر پی پروجیکٹ کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر میر ابراہیم ریگی، پروجیکٹ ایسوسیٹ سعید احمد ریکی، سیکپ کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اللّہ نظر خان سنجرانی، انڈس کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شوکت علی بلوچ ، ترقی فاؤنڈیشن کیئر انٹرنیشنل پروجیکٹ کے ایجوکیشن آفیسر و ڈسٹرکٹ فوکل پرسن میر قادر جان سنجرانی، وایس آرگنائزیشن کے کبیر احمد ریکی ، محمد حاکم اہجباڈی ، سوسائٹی آرگنائزیشن کے توقیر خان درانی، ٹی کے ایف آرگنائزیشن کے شاہ فیصل بلوچ ، قطر چیئرٹی کے طاہر لانگو خان پینل کے ڈاکٹر آحمد گل یوسفزئی ودیگر نے شرکت کیا۔

تمام آرگنائزیشن کے تعارفی سیشن کے بعد پروجیکٹس کے حوالے سے مختصر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاھوانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام تنظیموں کے نمائندے آپس میں رابطہ کاری کرکے مشترکہ طور پر علاقے کے فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دفتر ہمیشہ آپ لوگوں کا سپورٹ کرےگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تنظیموں کے سربراہ ضرور( این او سی) لیکر کام جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں