ش*پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل کے دھرنا مظاہرین پیدل مارچ کوئٹہ کی جانب روانہ

ہفتہ 25 مئی 2024 20:15

ی چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2024ء) پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل کے دھرنا مظاہرین پیدل مارچ کوئٹہ کی جانب روانہ 28 دنوں کے مسلسل دھرنا کے بعد سرحدی شہر کے مظاہرین ماشکیل سے پیدل مارچ روانہ ہوگئے پیدل مارچ میں شامل قبائلی رہنما میر جیند خان ریکی نے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا اس شدید گرمی میں ہم مجبور ہوکر ماشکیل سے پیدل نکل چکے ہیں ماشکیل سے یک مچ تک راستہ انتہائی دشوار گزار ہے کل تک ہم کوشش کرتے ہے آر سی ڈی شاہراہ یک مچ تک پہنچ جائے یک مچ سے دالبندین بعد میں کوئٹہ روانہ ہونگے میر جیند خان ریکی نے بتایا 28 دنوں کے مسلسل دھرنا دینے کے باوجود حکومتی اہلکاروں کے کانوں میں جو تک نہیں رینگتی متعدد بار دھرنا مظاہرین نے شٹرڈاون ہڑتال کردیا احتجاجی مظاہرے کیئے مگر اب ہم مجبور ہوکر کوئٹہ کی جانب روانہ ہوگئے کوئٹہ پہنچ کر اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے انھوں نے مزید بتایا ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے ماشکیل ایک سرحدی علاقہ ہے جس کا ذریعہ معاش بارڈرز کے ساتھ منسلک ہے خوردونوش اشیا ودیگر ضروری سامان کے لیے مزہ سر پوائنٹ کو کھولنے کے لیے اقدامات کریں ہمارے ساتھ مزہ سر پوائنٹ کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے چونکہ ماشکیل ایک ایسا علاقہ ہے جسکا تمام زمینی رابطہ چاغی ضلع کے ساتھ منسلک ہے بارشوں کے بعد اکثر و بیشتر زمینی رابطہ منقطع ہوجاتی ہے خوردونوش اشیا کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب تک مزہ سر پوائنٹ کو نہیں کھولتے ہیں ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں