وائلڈ لائف چکوال کی کارروائی ،اڑیال کے دو قیمتی بچے برآمد ،وائلڈ لائف پارک جوہر آباد خوشاب شفٹ کر دیئے گئے

ہفتہ 18 مئی 2024 21:15

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) وائلڈ لائف چکوال کی کاروائی اڑیال کے دو قیمتی بچے برآمد کرکے وائلڈ لائف پارک جوہر آباد خوشاب شفٹ کر دیئے گئے ۔وائلڈ لائف چکوال آفیسر عدنان ورک نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دھرابی کے قریب فارم پر اڑیال کے دو بچے برآمد کر لئے جن کو قانونی کاروائی کے بعد عدالتی حکم پر وائلڈ لائف پارک جوہر آباد خوشاب شفٹ کر دیا گیا عدنان ورک نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی اس قسم کی کاروائیاں عمل میں لائی جا چکی ہیں جنگلی حیات کے تحفظ کی خاطر اور آئندہ بھی یہ کاروائیاں جاری رہیں گی پچھلے دس سالوں میں پہلی دفعہ نایاب نسل کے اڑیال کے دو پہلے اور دو اب یعنی چار بچے چکوال سے برآمد کئے گئے ہیں مختلف ذرائع سے دھمکیاں بھی دی جا رہی جن کے لئے قانونی کاروائی بھی کی جائے گی اڑیال کے ان بچوں کو بر وقت اطلاع پر کاروائی کرکے جنگلی حیات کی بقا کی زمہ داری پوری کی ہے انہوں نے کہا کہ مزید قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے محکمہ وائلڈ لائف چکوال کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کیا جارہا ہے جنگلی حیات کے بچاؤ اور تحفظ کے لئے کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

اُدھر دھرابی فارم ہائوس کے مالک پیرزادہ کا موقف ہے کہ انکے پاس اڑیال کے بچوں کو رکھنے کا لائسنس موجود ہے اور محکمہ وائلڈ لائف نے جھوٹی اور بوگس کارروائی ڈالی ہے اور اس حوالے سے وہ محکمہ اینٹی کرپشن چکوال سے رجوع کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں