چوآسیدنشاہ پولیس نے چوآسیدنشاہ میں لوکاٹ کے باغ کے اندر قتل ہونے والے شخص کے ملزم کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 18 مئی 2024 21:15

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) ڈی پی او کیپٹن(ر) واحد محمود کے سخت ترین حکم کے بعد چوآسیدنشاہ پولیس نے چوآسیدنشاہ میں لوکاٹ کے باغ کے اندر قتل ہونے والے شخص کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جس کی وجہ سے مقتول خاندان میں کافی بے چینی پائی جاتی تھی۔ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مہوش سلطانہ راجہ کی چوآسیدن شاہ میں قتل کئیے جانیوالے عبدالصبور نامی نوجوان کے قاتل کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی کے فلور پر اٹھائی گئی مؤثر آواز کے بعد ایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ بدر منیر نے عبدالصبور کے قتل میں ملوث نوجوان کو پکڑ لیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں