عوام کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جا رہا ہے ،ڈپٹی کمشنرچکوال

پیر 20 مئی 2024 18:45

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک نے کہا ہے کہ عوام کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جا رہا ہے اور اس ضمن میں حکومتِ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کی کامل پیروی کرتے ہوئے پبلک کمپلینٹ مینجمنٹ کاؤنٹر پر عوامی مسائل سے روزانہ آگاہی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں آئے ہوئے شہریوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے موصولہ عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر تدارک کے لئے متعلقہ سرکاری دفاتر کے سربراہان کو احکامات جاری کئے اور اس امر کی تاکید کی کہ شہریوں کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر قراةالعین ملک نے ضلعی انتظامیہ کا یہ عزم دہرایا کہ عوام الناس کو حکومتِ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے بھرپور ثمرات فراہم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں