چکوال،فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،400 کلو بدبودار گوشت تلف

منگل 29 جولائی 2025 22:59

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)فوڈ اتھارٹی چکوال نے کارروائی کرتے ہوئی400 کلو بدبودار گوشت تلف کردیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی چکوال نے موٹروے پولیس کی شکایت موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے گوشت سے بھری گاڑی میں موجود 400 کلو گوشت کو ویٹرنری ڈاکٹر کی جانچ کے بعد تلف کر دیا۔

(جاری ہے)

ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت انسانی استعمال کیلئے مضر قرار دیا۔ گوشت کو عام گاڑی میں ٹرانسپورٹ کیا جا رہا تھا جبکہ گوشت کو صرف کولڈ سٹوریج والی گاڑی میں ہی ٹرانسپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ ملزمان کیخلاف نیلہ دلہہ میں مقدمہ درج جبکہ گاڑی کو پولیس نے قبضے میں لے لیاگیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں