چمن شہر میںجرائم پر قابو پانے کیلئے شہر کی مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات پر 35 سی سی ٹی وی کیمرے نصب

آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے ساتھ نصب شدہ سی سی ٹی وی کیمرہ نظام کا افتتاح کر دیا

اتوار 18 نومبر 2018 01:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) چمن شہر میں امن وامان کی صورتحال کو محفوظ بنانے اور جرائم پر قابو پانے کیلئے شہر کے مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات پر 35 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جسکو شہر کے وسط میں قائم سٹی تھانے سے کنٹرول کیا جائیگا۔ آج آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کیساتھ نصب شدہ سی سی ٹی وی کیمرہ نظام کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر شہر کے قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔ جنہوں نے اس اقدام پر آئی جی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی جی پولیس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چمن ایک اہم سرحدی اور تاریخی شہر ہے جہاں پر امن وامان کی صورتحال بہتر بنانا ہمارے ترجیحات میں شامل ہیں ماضی میں یہاں کئی ناخوشگوار واقعات ہوچکے ہیں جسکی روک تھام کیلئے یہ نظام نصب کیا گیا ہے کوئٹہ کے بعد چمن بلوچستان کا دوسرا شہر ہیں جہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اس نظام کی تنصیب سے شہر میں یقینی طور پر امن کا قیام اورجرائم پر قابو پانے میں مدد ملیگی۔

مستقبل میں اس نظام کو شہر کے مزید علاقوں تک وسعت دی جائیگی۔ آخر میں آئی جی پولیس نے کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا اور نصب شدہ کیمروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں