} ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) راجہ اطہر عباس کا پریس کلب چمن کا دورہ

۱صحافت کی اہمیت سے جدید دنیا میں انکار نہیں کیا جا سکتا ، صحافیوں کے ساتھ انتظامیہ کا مکمل تعاون جاری رہے

پیر 16 اکتوبر 2023 20:10

_چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2023ء) چمن ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) راجہ اطہر عباس نے پریس کلب چمن کا دورہ کیا۔ پریس کلب پہنچنے پر صحافی برادری نے ڈپٹی کمشنر کا استقبال کیا جس میں سید علی اچکزئی، جلال اچکزئی ،عبدالخالق اچکزئی غوث ہمدرد اچکزئی, عبدالباسط اچکزئی, ظفر پٹھان اور عمران اچکزئی شامل تھے ڈپٹی کمشنر راجہ اطہر عباس کو پریس کلب کا مکمل وزٹ کرایا گیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کی اہمیت سے جدید دنیا میں انکار نہیں کیا جا سکتا یہ ریاست کا چوتھا ستون ہے صحافیوں کے ساتھ انتظامیہ کا مکمل تعاون جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ صحافیوں نے ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی میں ہمشہ مثبت کردار ادا کیاہے۔

صحافی برادری ملک وقوم کی استحکام و ترقی، مضبوطی و خودمختاری امن و امان کیلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے منفی اور ملک دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کریں صحافی برادری تمام معاملات میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے منفی اور غیر ضروری تنقید اور ملک وقوم کے لیے نقصان اور ضرر پہچانے والے خبروں کی تشہیر سے پہلے تمام پہلوں کا جائزہ لیں اور تصدیق کرکے خبریں شائع کیا کریں صحافیوں کی مثبت تعمیری اور جائز تنقید کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن بے جااور غیر ضروری تنقید سے گریز کریں جو علاقائی قومی و ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کے لیے باعث بدنامی اور رسوائی ہو۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری اپنے کالموں اور ایڈیٹوریل میں چمن کو درپیش مسائل اور انکے حل کیلئے اپنی رائے اور تجاویز پیش کریں جس پہ عمل درآمد کیا جا سکی

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں