چمن میں اوور لوڈ ٹرک بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا ،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

جمعرات 9 مئی 2019 16:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2019ء) چمن میں اوور لوڈ ٹرک بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ،تفصیلا ت کے مطابق جمعرات کو چمن کے علاقے کالج روڈ پر اوور لوڈٖ مال بردار ٹرک بجلی کی 11 ہزار کے وی تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں موجود لاکھوں روپے کا الیکٹرانک سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ ٹرک کو بھی جزوی نقصان پہنچا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں