مولانا محمد حنیف کی شہادت پر چمن کے وکلاء کا عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ

پیر 30 ستمبر 2019 22:48

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2019ء) چمن جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف کی شہادت پر چمن میں وکلاء برادری نے عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کیا، وکلاء نے مولانا محمد حنیف کی شہادت کو صوبہ بر کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے دشتگرد انسانیت سے باہر ہے ان کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے انہوں نے مولانا کی شہادت کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات مولانا حنیف جیسے قائدین کو اپنے مقاصد کی تکمیل کو پورا کرنے سے روک نہیں سکتے انہوں نے پوری زندگی چمن عوام کی خدمت میں گزاری وہ ایک لیڈر کے ساتھ ایک عظیم انسان بھی تھے عدالتوں سے بائی کاڈ میں تمام سینئر وکلاء شامل تھے جنہون نے کہاکہ مولانا محمد حنیف کی شہادت پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے پورے ملک میں ان کیلئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے یہ اس بات کا ثبوٹ ہے کے مولانا محمد حنیف ایک بہترین لیڈر تھے انہوں اس بات کا بھی مطالبہ کیا کے واقع میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے ان کو عدالت کے کٹیرے میں پیش کیا جائے تاکہ ان افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں