جمعیت علما ء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے مجلس عاملہ کا اجلاس

چمن بم دھماکے پر احتجاجی تحریک دھرنا کی تیاریوں کیلئے حکمت عملی طے کی گئی

منگل 1 جون 2021 00:11

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2021ء) چمن بم دھماکے پر احتجاجی تحریک و دھرنا کی تیاریوں کے سلسلے اور یونٹس کی روٹ پلاننگ کے حوالے سے جمعیت علما ء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر مولانا قاری مہر اللہ کے صدارت میں منعقد ہوئی اجلاس میں دھرنے کی انتظامات‘ سیکورٹی اور یونٹس کی جلوسوں کی روٹ پلاننگ کے کمیٹیوں کو تشکیل دی گئی سیاسی ومذہبی جماعتیں اور عام عوام 3 جون ہمارے ساتھ میں نکل کر مظلوموں کا صدا بن جائے انہوں نے کہا کہ بم دھماکے پر صوبائی حکومت کی مجرمانہ خاموشی سے صبر کی پیمانے لبریز ہوچکے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی بدترین ناکامی اور نااہلی نے دھرنے پر مجبور کردیا انہوں نے کہا کہ احتجاجی تحریک اے پلان کا آغاز3 جون بلیلی کسٹم پر دھرنے سے ہوگا مزید پلان دھرنے میں اعلان کیا جائیگا جب تک دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک نہ پہنچائے اور دھماکے کی فوری تحقیقات کرکے رپورٹ سامنے نہ لایا جائے چھین سے نہیں بیٹھے گے بم دھماکے میں ملوث عناصر کی گرفتاری‘بم دھماکے کی ذمہ داروں کا تعین‘ شہداء اور زخمیوں کے لیے معاوضہ اور نااہل انتظامیہ ڈی سی اور ڈی پی او کی برطرفی تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی یہ ایک دن کا تحریک نہیں مطالبات منوانے تک احتجاجی تحریک رہے گے حکومت نے رکاٹ ڈالی تو پھر پورے ملک میں دما دم مست قلندر ہوگا ایک ہفتے تک حکومت کو مہلت دی ایک ہفتے تک ہم نے نہ کوئی شاہراہ بند کیا اور نہ ہڑتال کی اور نہ کسی کی املاک کو نقصان پہنچایا لیکن جام حکومت نے ہماری خاموش احتجاج کو کمزوری سمجھا تو اب ہم دھرنے سے پہلے عوام سے تکلیف پر معذرت خواہ ہو عوام 3 جون سے غیر معینہ مدت تک سفر سے گریز کریں اور زحمت پر معذرت خواہ ہو انہوں نے کہا کہ مطالبات منوانے تک احتجاجی تحریک رہے گے حکومت نے رکاٹ ڈالی تو پھر پورے ملک میں دما دم مست قلندر ہوگا انہوں نے کہا کہ چمن میں جلسہ پر بم دھماکہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی بدترین ناکامی اور نااہلی کا ثبوت تھا ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ اور ڈی پی او کو زبانی اور تحریری طور پر آگاہ ہونے کی باوجود سنجیدگی کیساتھ نہیں لیا قلعہ عبداللہ کے ڈی سی کارویہ جلسہ کی روز انتہائی قابل مذمت رہا آج تک انسانیت دشمن اور وحشتناک عمل پر حکومت کی سرد مہری سمجھ سے بالاتر ہے امن پورے صوبے کا مسئلہ ہے اب یہ قبول نہیں کہ ہم کارکنوں کی جنازے اٹھائے اور وزیراعلی آرام سے اقتدار کے مزے اڑائے احتجاجی تحریک اے پلان کا آغاز 3جون بلیلی کسٹم پر دھرنے میں شرکت کے لئے عوام نکل جائی

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں