چمن،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمودخان اچکزئی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 11 جون 2021 23:36

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمودخان اچکزئی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اس موقع پر جی ٹی اے کے ضلعی رہنما محمدغوث ہمدرد سینئرصحافی عبدالخالق اچکزئی سمیت ایجوکیشن کے افیشلز جی ٹی اے حقانی گروپ سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہار پہنا کر مبارک باد پیش کی جبکہ انکے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے میرٹ پر اس فیصلے کو سراہا گیا انہوں نے کہا کہ محمودخان ایک ایماندار اور سنجیدہ ہارٹ ورکر مخلصآفیسر ہے او امید ہے کہ وہ ایجوکیشن کی بہتری و ترقی کیلئے مزید اقدامات کرینگی

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں