گورنمنٹ پرائمری سکول بحرالعلوم چمن کے زیرِ اہتمام یوم پاکستان تقریب کا انعقاد

پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،حافظ صدیق مدنی

ہفتہ 23 مارچ 2024 21:20

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) گورنمنٹ پرائمری سکول مدرسہ بحرالعلوم چمن کے زیرِ اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز حافظ سیف الرحمٰن صدیق کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تقریب سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے ممبر حافظ محمد صدیق مدنی ، مولوی کلیم اللہ ، قاری محمد ھارون سلیمان خیل اور مدرسہ بحرالعلوم چمن کے ناظم تعلیمات حافظ سیف الرحمٰن صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور ملک دشمن طاقتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔

وطن دشمن عناصرجان لیں کہ پاکستانی عوام وطن عزیز کی وحدت اور سلامتی کو یقینی بنانے کی خاطر متحد اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نامساعد حالات میں پاکستانی قوم کے دل و دماغ میں امید اور حوصلے کی شمع روشن کی جائے اور اسے باور کرایا جائے کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات اور دشمنوں کی مسلسل سازشوں کے باوجود پاکستان کا مستقبل بڑا محفوظ اور تابناک ہے۔

پاکستان جب سے جوہری طاقت بنا ہے‘ اس کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہو گیا ہے۔ ہمارے ازلی دشمن بھارت کے لیے اب پاکستان پر روایتی جنگ مسلط کرنا ممکن نہیں رہا۔ اس لیے وہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ ہم اس مملکتِ خداداد کو ایک پرامن اور خوش حال ملک اور دینِ اسلام کا قلعہ بنانے کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔

آگے بڑھنے کیلئے قوموں کو جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ سب ہمارے پاس موجود ہیں۔ ہمیں ایک ایسا معاشرہ قائم کرنا ہے جو جدید‘اسلامی ‘ فلاحی‘ جمہوری ہو۔ حافظ محمدصدیق مدنی نے مذید کہا کہ بھارت نے پاکستان کے وجود کو ا?ج تک دل سے تسلیم نہیں کیا اور وہ مسلسل پاکستان کی سلامتی کیخلاف سازشوں میں مصروف رہتا ہے۔ پاکستان اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے نہایت اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ دنیا کی تمام بڑی طاقتیں پاکستان کی اہمیت سے واقف ہیں ، پاکستان ایک نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا اور یہ ایک نظریاتی ملک ہے اور ملک دشمن بیرونی قوتوں کے ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کی خاطر پاکستانی قوم کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی ناگزیر ہے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں