آل چمن ڈسڑکٹ قلعہ عبداللہ انٹر سکولز فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

پیر 24 اکتوبر 2022 15:39

آل چمن ڈسڑکٹ قلعہ عبداللہ انٹر سکولز فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2022ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود خان اچکزئی نے آل چمن ڈسڑکٹ قلعہ عبداللہ انٹر سکولز فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ٹورنامنٹ آرگنائزر وقار مری ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن تاج محمد وطن دوست، مختلف سکولز کے ہیڈماسٹر ،سینئر اساتذہ کرام ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود خان اچکزئی ودیگر نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملے گا اور منشیات سے دور ہو کر مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہو ں گے ۔ ٹورنامنٹ آرگنائز کمیٹی کے ممبران نصراللہ اچکزئی ،عبدالقدیر ،محمداسلم ، محمدغوث ہمدرد نے کہا کہ کھلاڑی ٹورنامنٹ قوانین کا خیال رکھیں اور وقت کی پابندی کریں ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں