چمن شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ، گرمی نے پندرہ سالہ ریکارڈ تھوڑ دیا

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن آئے روز شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 26 جون 2021 11:55

چمن شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ،  گرمی نے پندرہ سالہ ریکارڈ تھوڑ دیا
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،حضرت علی عطار) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن آئے روز شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال درجہ حرارت 45 سنٹی گریڈ  تک پہنچی ہے گرمی بڑھنے کی وجہ بلوچستان میں خشک سالی ہے تو دوسری جانب کیسکو حکام کا عوام پر کوئی رحم نہ آیا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کرکے عوام کا جینا دو بھر کر دیا شہر میں لوڈشڈنگ کے باعث پانی کی شدید قلت پیدا ہوئی اور ٹینکر مافیا کی بھی چاندی ہوگئی عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اس وقت فی ٹینکر پانی 2 ہزار سے 25 سو روپے تک فروخت کیا جارہا ہے شہر میں لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری مراکز بھی سخت متاثر ہیں جبکہ کسکو احکام ٹھس سے مس نہیں ہورہے اور ٹینکر مافیا کے خلاف بھی متعلقہ احکام خاموش تماشائی بنے ہیں عوام نے احکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں