کپاس کی پیداوار میں اضافے اور فصل کو کیٹروں سے بچانے کے لئے اگست کا مہینہ انتہائی اہم ہے، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ساہیوال

بدھ 26 جولائی 2023 15:41

کپاس کی پیداوار میں اضافے اور فصل کو کیٹروں سے بچانے کے لئے اگست کا مہینہ انتہائی اہم ہے، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ساہیوال
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2023ء) ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ساہیوال شفیق احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار میں اضافے اور فصل کو کیٹروں سے بچانے کے لئے اگست کا مہینہ انتہائی اہم ہے اس لئے محکمہ زراعت پوری توجہ فصل کی حفاظت پر مرکوز رکھے اور کسانوں سے قریبی رابطہ قائم کر کے انہیں فوری مشورے دے۔ زرعی ادویات کی کوالٹی کی چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہنی چاہیے اور جو سمپلز فیل ہوئے ہیں ان دوکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

وہ یہاں کمشنر آفس میں کپاس بارے زرعی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ریونیو، پولیس، زراعت اور پراسیکویشن محکموں کے ڈویژنل و ضلعی افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کپاس کی موجودہ فصل پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے محکمہ زراعت اور زمینداروں کی مشترکہ کوششوں کا ثمر قرار دیتے ہوئے محکمے کے فیلڈ سٹاف پر زور دیا کہ وہ نقصان دہ کیٹروں کے حملے سے فصل کو بچانے کے لئے کسانوں سے ہمہ وقت رابطے میں رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کی پیروی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس سے پہلے ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ اب تک ساہیوال ڈویژن سے79671کونٹل پیداوار حاصل کی جا چکی ہے اور کپاس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب کسانوں کو 8ہزار روپے سے ساڑھے8ہزار روپے فی من ریٹ مل رہے ہیں۔ پاکپتن کے کاشتکار عامر حیات بھنڈارا نے مستقبل میں ڈی اے پی کھاد کی کمی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ کسانوں کو کھادوں کی بروقت دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ فصل کی بڑھوتری متاثر نہ ہو۔ انہوں نے مختلف فصلوں کی رپورٹنگ کو بہتر بنانے کی بھی تجویز دی۔\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں