ساہیوال میں ترقیاتی پروگراموں کے تحت242 منصوبوں میں س 140 مکمل ہو چکے ہیں، محمد اکرم وٹو

ہفتہ 8 اگست 2020 16:26

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ضلع ساہیوال میں جاری مختلف ترقیاتی پروگراموں کے تحت242 منصوبوں میں سی140 مکمل ہو چکے ہیں جن کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں، ان پر لاگت کا کل تخمینہ97 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے، ان منصوبوں کا تعلق دوردراز دیہات میں بجلی کی فراہمی،رابطہ سڑکوں کی تعمیر،سیوریج کی سہولت کی فراہمی اور تعلیم و صحت کی سہولیات میں اضافے سے ہے۔

یہ بات انہوں نے ترقیاتی پروگراموں کے جائزہ اجلاس میں بتائی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا کی نمائندگی ملک محمد فیصل لنگڑیال اور را محمد اسلم خاں نے کی جبکہ اس میں تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے بھی شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت بھی 44 منصوبوں پر کام جاری ہے جن پر لاگت کا تخمینہ 10ارب 72کروڑ روپے ہے جبکہ ایک نئی سکیم کے تحت 10کروڑ روپے سے ساہیوال میں پناہ گاہ تعمیر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیچہ وطنی شہر اور نواحی دیہات میں جاری ترقیاتی سکیموں کے معیار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا جس پر میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر چیچہ وطنی عبیر ربانی نے یقین دلایا کہ تمام تعمیراتی کاموں پر معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اجلاس میں یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ تمام جاری منصوبے اس ماہ کے آخر تک مکمل کر لئی جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی چیکنگ کے لئے بنائی گئی کمیٹی میں ارکان اسمبلی کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں