چیچہ وطنی، مچھلیاں پکڑ تے 11 سالہ بچہ دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق

پیر 19 جون 2017 17:55

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) گیارہ سالہ بچہ دریائے راوی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا،پولیس کے مطابق بستی امیر پور ہ کے رہائشی فلک شیر کا گیارہ سالہ بیٹا منیر ازہر دیگر بچوں کیساتھ دریائے راوی پر مچھلیاں پکڑ رہا تھا جو پاؤں پھسلنے سے گہرے پانی میں ڈوب گیا،متوفی کی نعش اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کر لی ،معصوم بچے کی نعش جب گھر پہنچی تو کہرام برپا ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں