غیر قانونی پٹرول پمپ، پیٹرول ایجنسیز اور ایل پی جی سلنڈر بھرنے والی دکانوں کے خلاف جامع آپریشن کا آغاز

منگل 11 جون 2019 15:55

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) ڈپٹی کمشنرمحمدزمان وٹوکی خصوصی ہدایت پر غیر قانونی پٹرول پمپ پیٹرول ایجنسیز اور ایل پی جی سلنڈر بھرنے والی دکانوں کے خلاف جامع آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرساہیوال نے سول ڈیفنس آفیسر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع بھر میں ان تمام غیر قانونی ایل پی جی دکانوں کے خلاف بلا امتیاز کڑی سے کڑی کارروائی کریں اور ان کا سامان بحق سرکار ضبط کرتے ہوئے ان پر مقدمات کا اندراج کروائیں ۔

ڈی سی ساہیوال کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس نے عارف والا روڈ باہر والا اڈا ڈائیوو بس سٹینڈ کے گردونواح میں غیر قانونی ایل پی جی سلینڈر شاپس پر چھاپا مار کاروائی کی جس کے دوران دو دکان داروں کو زیر حراست لے کر اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ غلہ منڈی میں جمع کروا دی گئی جبکہ دو دکاندار دکان اور سامان چھوڑ کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں