چیچہ وطنی پولیس کی کارروائیاں ، 5 جرائم پیشہ افراد گرفتار، ناجائزآسلحہ برآمد

پیر 13 مئی 2024 13:42

چیچہ وطنی پولیس کی کارروائیاں ، 5 جرائم پیشہ افراد گرفتار، ناجائزآسلحہ برآمد
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) چیچہ وطنی میں پولیس نے پانچ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کسووال،شاہ کوٹ اور صدر کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا تو ان کے قبضہ سے دو بندوقیں،تین پستول اور200 سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں جس پر ملزمان کو حراست میں لےکر ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں