چنیوٹ ،27ویں سالانہ عالمی ختم نبوت کانفرنس 7ستمبر چناب نگر میں ہو گی

منگل 2 ستمبر 2014 18:37

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) 27ویں سالانہ عالمی ختم نبوت کانفرنس 7ستمبر بروز اتوار کو انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقد ہو گی ۔جس میں اندرون و بیرون ممالک سے عالم اسلام کی عظیم مقتدر شخصیات تشریف لا رہی ہیں ،کا نفرنس کی پوری کاروائی پو ری دنیا میں انٹر نیٹ پر سنی و دیکھی جا سکے گی ۔

جبکہ کا نفرنس کی صدارت انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مرکزیہ مولانا عبدالحفیظ مکی فرمائیں گے,جو خصوصی طور پر مکہ مکرمہ سے تشریف لائیں گے ،یکم تا 10ستمبر تک عشرہ ختم نبوت بھی منایا جائے گا ،جس کے تحت ملک بھر میں سیمینار اور کانفرنسیں منعقد کی جا ئیں گی ۔یہ اعلامیہ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی ہیڈکوارٹر جامعہ عثمانیہ ختم نبوت سے ترجمان نگران و منتظم اعلیٰ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے جاری کیا ،ترجمان کے اعلامیے کے مطابق اندرون و بیرون ممالک سے مشاہیر اسلام ،شیوخ،علماء کرام ،مشائخ عظام ،دانشور ۔

(جاری ہے)

وکلاء ،صحافی ،و قانون دان حضرات تفریف لائیں گے اس کے علاوہ وفودبھی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گے ،کانفرنس کی کل پانچ نشستیں ہو ں گی جس میں جید علماء حضرات بیان فرمائیں گے ،کانفرنس کی پہلی نشست صبح 10بجے تا نمازظہر تک ہو گی دوسری نشست بعد نمازظہر تا نماز عصر تک ہو گی عصر کے بعد تیسری نشست ہو گی جس میں قادیانیت کے حوالے وقفہ سوالات و جوابات کی ہو گی چوتھی نشست بعد نماز مغرب ہو گی جس میں مجلس ذکر ہو گی جبکہ آخری و اختتامی نشست بعد نماز عشاء ہو گی جو رات گئے تک جاری رہے گی ،اعلامیے میں کہا گیا کہ 7ستمبر ایک تاریخ ساز دن ہے جو اہل اسلام کے کیلئے فتح و مسرت کا دن ہے ہر سال یہ دن شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اس دن کی یاد ہر سال چناب نگر میں عالمی ختم نبوت کانفرنس منعقد کر کے منائی جاتی ہے ،ترجمان کے مطابق سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں تمام سیاسی ،مذہبی ،جماعتوں کے مرکزی قائدین و مہتمم حضرات تشریف لا رہے ہیں ۔

ترجمان کے مطابق کانفرنس میں عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت فضیلتہ الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی (مکہ مکرمہ )اس کانفرنس کی سر پرستی فرمائیں گے اور اس کا نفرنس میں قائد جمعیت حضرت مولانا سمیع الحق(اکوڑہ خٹک)امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق(خیبر پختونخواہ) حضرت مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج (کویت) مولانا جنید ہاشم (ساؤتھ افریقہ )مولانا مفتی محمد رضوان (انگلینڈ)شیخ القرآن مولانا اشرف علی (راجہ بازار راوالپنڈی )مولانا محمد احمد لدھیانوی قائد اہلسنت والجماعت (کمالیہ )جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،ممتاز مذہبی اسکالر مولانا زاہد الراشدی (گوجرانوالہ)، مجلس احرار اسلام کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل شاہ بخاری(ملتان) ،مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی چیئرمین پاکستان علماء کو نسل (لاہور)،مولانا امیر حمزہ رہنما تحریک حرمت رسول (لاہور)،مولاناقاری خلیل احمد سراج (ڈیرہ اسماعیل خان)،مولانا شفاعت رسول (لاہور)قاری محمد یعقوب شیخ مرکزی رہنما جماعة الدعوة(لاہور)مولانا محمد الیاس گھمن (سرگودھا) مولانا یحییٰ عباسی (بہاولنگر)مولانا عبدالحمید وٹو(قلعہ دیدار سنگھ)قاری محمد یاسین (فیصل آباد) مولانا محمد یوسف فاروقی (فیصل آباد)مولانا محمد رفیق جامی (فیصل آباد)مولانا محمد ممتاز احمد کلیار(جڑانوالہ)مولانا عبدلقدوس ترمذی (ساہیوال)مولانا تاج محمود ریحان (قصور)طاہر عبدالرزاق (لاہور)مفتی شاہد محمود (راوالپنڈی )مولانا محمد رمضان علوی (اسلام آباد)محمد متین خالد (لاہور )مولانا قاری زوار بہادر جنرل سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان (لاہور)مولانا مجیب الرحمان انقلابی (لاہور)مولانا مفتی ہارون مطیع اللہ (کراچی )مولانا مفتی اسحاق ساقی ،مولانا عبدالودودربانی ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ اسلام (لاہور )مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی(راوالپنڈی)، مولانا پیر سیف اللہ خالد(لاہور) ،پیر عبدالرحیم نقشبندی (چکوال)،شیخ الحدیث مولانا ظفراحمد قاسم (وہاڑی)،شیخ الحدیث مولانا ارشاد احمد (کبیر والا)مولانا محمد الیاس چنیوٹی(ایم پی اے)امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ مولانا محمد اشرف طاہر (پنڈی بھٹیاں )مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی جنرل سیکرٹری انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان (فیصل آباد )مولانا عبدالرؤف فاروقی جنر ل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پاکستان (لاہور)،صاحبزادہ محمد قادری (ملتان )مولانا فضل الرحیم اشرفی (جامعہ اشرفیہ لاہور)حاجی شکیل اختر (پشاور ) ،قاری محمد رفیق وجھوی ,مولانا اسد اللہ فاروق (لاہور)حافظ شعیب الرحمان ،علامہ یونس حسن ،قاری طیب قاسمی ،مولان اعاصم مخدوم (لاہور)حافظ گلزار احمد آزاد(گو جرانوالہ )قاری فداء احمد صدیقی (آزاد کشمیر )،مولانا یحییٰ مارتھ ،قاری عمر حیات ،قاری محمد ایوب صدیقی ،قاری وقار احمد عثمانی ،مولانا عبدالکریم ، حافظ عطاء الرحمن ، ،نو مسلم لیاقت علی پٹواری ، الحاج شمس الدین ،را نا عظمت اللہ،اللہ دتہ مجاہد ،قاری الطاف الرحمان گوندل (لاہور) محمد حنیف مغل قابل ذکر ہیں جبکہ تلاوت کلام پاک کیلئے قاری رضوان عثمانی،قاری ریاض احمد ،قاری غلام سرور چنیوٹی نعت شریف کیلئے معروف نعت خوان قاری آصف رشیدی (گوجرانوالہ)،مفتی سعید ارشد الحسینی (کراچی)قاری محمد افضال(فیصل آباد)قاری محمد آصف عثمانی (قصور) ،حذیفہ اکرم چنیوٹی ، قابل ذکر ہیں,بعد ازاں یہ کہا گیا کہ کانفرنس کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں مختلف کمیٹیاں اپنے اپنے امور سر انجام دے رہی ہیں اس کے علاو ہ ایک خصوصی فورس تشکیل دی گئی ہے جو کانفرنس کی سیکورٹی اور حتمی انتظامات کا جائزہ لے گی ۔

ترجمان کے مطابق یہ کانفرنس اتحاد امت کا عظیم مظہر اور قادیانیوں کیلئے ہدائت کا ذریعہ ثابت ہو گی اور انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ کانفرنس موجودہ حالات میں استحکام پاکستان نفاذ اسلام ،فرقہ واریت ،دہشت گردی ،انتہا پسندی ،کے خلاف سنگ میل ثابت ہو گی اور اس کے دو رس اثرات مرتب ہو ں ہوں گے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں