چنیوٹ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن ڈرگ فری پنجاب

ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، پولیس ٹیموں نے مختلف علاقوں سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث6منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا، قبضہ سی3640 گرام چرس برآمد

جمعرات 2 مئی 2024 21:02

چنیوٹ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن ڈرگ فری پنجاب
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔ پولیس ٹیموں نے مختلف علاقوں سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث6منشیات فروش ملزمان کو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ منشیات فروش ملزمان کے قبضہ سی3640 گرام چرس برآمد ہوئی ۔ایس ایچ او تھانہ بھوانہ انسپکٹر اعجاز عمران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ارشاد کو گرفتا ر کیا جس کے قبضہ سے 1120گرام چرس برآمد ہوئی۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم وقاص کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ وساوا سب انسپکٹر محمد ضیاء نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان خالد ، مقصود کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت گرفتارکیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ کانڈیوال سب انسپکٹر ظفر شاہد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش ملزمان لیاقت، عبدالستار کو شراب سمیت گرفتار کیا ۔

گرفتار منشیات فروش ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے منشیات فروشوں کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی ۔ اپنی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھا کر منشیات کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے علاقہ میں منشیات فروشی کی صورت میں میرے نمبر 03237543444 پر اطلاع دیں۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں