گاڑیوں میں اوور لوڈنگ اور ان کورڈ گاڑیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا

بدھ 1 مئی 2024 22:56

چنیوٹ(آن لائن) ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا ہے کہ گاڑیوں میں اوور لوڈنگ اور ان کورڈ گاڑیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، وائلیشن کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پرکاروائیاں جاری ہیں ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی ہدایت پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کی روزانہ کی بنیاد پر مشترکہ کاروائیاں جاری ہیں ، گزشتہ روز اوور لوڈنگ کرنے والی مسافر گاڑیوں،سی این جی گاڑیوں،ٹرک،ڈمپرز اور ان کورڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 50 گاڑیوں کے چالان اور 33500روپے کے جرمانے کیے گئے ، اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کا کہنا تھا کہ خؒاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں