اکتوبر کا دن ہوم بیسڈ ورکر کے حوالے سے قومی سطح پر منایا جائے، ہوم بیسڈ ورکر ملکی معیشت میں انقلاب برپا کر رہی ہیں، ڈسٹرکٹ ایکشن کمیٹی ہوم نیٹ چنیوٹ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:50

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) 20اکتوبر کا دن ہوم بیسڈ ورکر کے حوالے سے قومی سطح پر منایا جائے ہوم بیسڈ ورکر ملکی معیشت میں انقلاب برپا کر رہی ہیں ہنر مند خواتین کی فلاح و بہبودکیلئے ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ایکشن کمیٹی ہوم نیٹ چنیوٹ کے کوآرڈینٹر پیر زادہ اقبال حسین، ممبر میونسپل کمیٹی سرفراز حسین بھٹی، ہوم بیسڈ لیڈر محترمہ ثمینہ، ایچ آر سی پی چنیوٹ کے کوآرڈینٹر سیف علی خان، مزدور محاذ چنیوٹ کے سینئر نائب صدر ہاشم علی نے 20اکتوبر ہوم بیسڈ ورکر کے عالمی دن کے حوالے سے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پرڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر ہوم نیٹ چنیوٹ پیر زادہ اقبال حسین نے کہا کہ ہوم نیٹ پاکستان ملک بھر میں ہوم بیسڈ ورکر خواتین کیلئے ملک گیر سطح پر کام کر رہا ہے پنجاب حکومت ہوم بیسڈ ورکر کیلئے فوری طور پر قانون سازی کرے اورانٹرنیشنل لبیر آرگنائزیشن کے کنونشن نمبر 177کے تحت ہوم بیسڈ ورکر خواتین کو تسلیم کیا جائے ہنر مند خواتین معاشرے کے اندر بڑا اہم کردار ادا کررہی ہیں حکومت ہنر مند خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے 20اکتوبر کا دن ہوم بیسڈ ورکر کے طور پر منانے کا اعلان کرے ان کا مزید کہنا تھاکہ گھروں میں کام کاج کرنے والے ہنر مند خواتین بہت سے مسائل کا شکار ہیں اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایکشن کمیٹی ہوم نیٹ چنیوٹ خواتین کو بھر پور معاونت فراہم کر رہی ہے

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں