ہسپتالوں کی ویسٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات چنیوٹ

جمعہ 17 ستمبر 2021 18:22

چنیوٹ۔17ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) :اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات چنیوٹ شمیم احمد نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلہ سے خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ، ہسپتالوں کی ویسٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے  نہ لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ہسپتالوں کی ویسٹ کے غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈائون کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کی ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات چنیوٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چنیوٹ میں متعدد کباڑخانوں کی انسپکشن کی ،دوران انسپکشن کارروائی کرتے ہوئے ہسپتالوں کی ویسٹ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 3کباڑخانوں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ، جبکہ ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ رولز 2014کی خلاف ورزی پر 10سے زائد ہسپتالوں کو نوٹس جاری کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں